علی ظفرتنازع کیس، عدالت نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشاء شفیع کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں میشا شفیع سمیت دیگرچھ افراد کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کر دیں۔
میشا شفیع سمیت دیگر نے علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے کے مقدمے کو چیلنج کررکھا تھا، علی ظفر نے میشا شفیع سمیت دیگر پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
میشا شفیع کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، ایف آئی اے نے ملزمان کا موقف لیے بغیر مقدمہ درج کیا، عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ۔
علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے میشا شفیع سمیت دیگر کی درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں