ثناء فخر کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا

اسلام آباد: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے اپنی نئی تصویر سے اپنے مداحوں کو حیرت میں میں مبتلا کر دیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ثنا فخر بے پناہ دیگر صلاحیتوں کی مالک بھی ہیں۔ ثنا آئے روز اپنی تصاویر، ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جو ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہوتی ہیں۔ اداکارہ مداحوں اپنی کو نئی صلاحیتوں سے بھی حیران کئے رکھتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سِکس پیکس دکھا کر فینز اور ساتھی اداکاراؤں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ثنا فخر کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں ان کے سِکس پیکس نمایاں ہورہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا، اداکاروں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی تصویر کو خوب پسند اور شئیر کیا ہے۔

ثنا فخر کو ہیوی بائیکس چلانے کا شوق بھی ہے اور وہ اپنی اس صلاحیت سے بھی لوگوں کو حیران کر چکی ہیں۔ ان کے ایروبکس کے کمالات دیکھ کر بھی مداحوں کے منہ کھلے رہ گئے تھے۔ قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں لڑکی کو بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں