ترکی کا استنبول سے گزرنے والے روسی بحریہ کے جنگی جہازوں کو روکنے کا عندیہ

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے آبنائے باسفورس پر روسی بحریہ کے جنگی جہازوں کو روکنیکا عندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی جنگی جہازوں کیلئے آبنائے باسفورس بند کرسکتا ہے تاہم روسی جہاز واپس نیول بیس پر جانے کیلئے اس آبی گزرگاہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مونٹریاکس کنونشن پر شفافیت سے عمل کریں گے، اس کنونشن کے تحت ترکی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس کے استعمال سے روک سکتا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سے یوکرین نے درخواست کی ہے کہ روسی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس سے گزرنے سے روکا جائے تاہم ہم مونٹریاکس کنونشن پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ترکی کنونشن کے تحت جنگ میں شریک فریقین کے خلاف اقدامات کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں