امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 350ملین ڈالرجاری کردیے

روسی حملے کو پسپا کرنے کی جدوجہد کے لیے امریکی صدر نے یوکرین کی فوجی امداد کے لیے 350ملین ڈالر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے محکمہ خارجہ کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو ایک یادداشت میں، جو بائیڈن نے ہدایت کی کہ فارن اسسٹنس ایکٹ کے ذریعے 350 ملین ڈالر یوکرین کے دفاع کے لیے مختص کیے جائیں۔
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اپنی تازہ ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سفارتی محاذ پر ایک نئے دن کا آغاز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ گفتگو سے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ شراکت داروں کی جانب سے بھیجے گئے ہتھیار اور دیگر سازوسامان یوکرین کے راستے میں ہیں، جنگ مخالف اتحاد کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین پر حملہ روکنے کی قرارداد کو روس نے ويٹو کر دیا۔
سيکيورٹی کونسل کے 15ميں سے 11 ممبران نے قرارداد کے حق ميں ووٹ ديا جبکہ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے قرارداد میں حصہ نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں