ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہدف:بسمہ معروف

کرائسٹ چرچ: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہمارا ہدف ہے بھارت کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا، پوری ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری میں ہے یہ ورلڈ کپ خواتین کے کھیل کو مزید فروغ دے گا۔

کرائسٹ چرچ کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ہماری نظریں ٹاپ فور پر ہیں اور اپنی کارکردگی سے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتی ہیں اس ورلڈ کپ میں آتے ہوئے ہم نے سیمی فائنل تک پہنچنے کا ایک ہدف مقرر کیا ہے۔ اگر آپ اس کیلئے اپنا کوئی مقصد نہیں بناتے تو پھر کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ لڑکیاں جانتی ہیں کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور امید ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہم واقعی اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتی ہیں مجھے امید ہے کہ ہمارے کچھ اچھے میچ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں