نواز کی جگہ یاسر کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کے حوالے سے ان فٹ محمد نواز کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ کا کراچی میں تیاریوں کا آج آخری روز ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی امام الحق، سعود شکیل، فواد عالم، نعمان علی اور ساجد خان آج شام راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ سکواڈ میں شامل ریزرو کھلاڑی راولپنڈی نہیں جائیں گے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کپ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں