معاوضوں میں برابری کی جنگ امریکی ویمن فٹبالرز نے جیت لی

مساوی معاوضوں کی قانونی جنگ امریکی ویمن فٹبالرز نے جیت لی۔ امریکی فٹبالرز نے اس جیت کاانتظار 6 برس تک کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ویمن فٹبالرز نے معاوضوں میں میں برابری کی تاریخی جنگ 6 برس کے عرصے میں اپنے نام کی ہے۔ امریکی پلیئرز اور یو ایس سوکر کے درمیان 24 ملین ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس موقع پر امریکی اسٹار فٹبالر میگر ریفون کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔ مجھے اس کامیابی پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔

معاہدے کے بعد امریکن گورننگ باڈی اور پلئیرز کے درمیان 6 برس سے جاری قانونی جنگ اپنے اختتام کو پہنچی ہے۔ 22 ملین ڈالرز کی رقم پلیئرز میں تقسیم ہوگی۔ اس کے علاوہ دو ملین ڈالر کا فنڈ قائم ہوگا جس کا مقصد کھیل سے ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کی مالی مدد کرنا ہے۔
علاوہ ازیں یو ایس فٹبال باڈی نے مساوی معاوضے دینے پر رضامندی ظاہر کی ہےجس میں ورلڈکپ بونسز بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں