مصنوعی طاقت کا استعمال،اسپین کی فگر اسکیٹر پابندی کی زد میں

اسپین کی فگر اسکیٹر کھلاڑی لارا بارکیورو کا اینٹی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے خلاف پابندی لگنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔اسکیٹر لارا بارکیورو نے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں حصہ لیا تھا جہاں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کے ادارے آئی ٹی اے کے تحت ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق لارا کا اینٹی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق لارا کے کولیسٹرول میں میٹابولائٹ کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔
آئی ٹی اے کے مطابق ایتھیلیٹس کے جسم میں میٹابولائٹ کی مقررہ مقدار سے زائد کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ کھلاڑی نے ممنوعہ ادویات استعمال کی ہیں۔
آئی ٹی اے نے لارا بارکیورو کا ٹیسٹ بیجنگ ونٹر اولمپکس میں پئیر اسکیٹنگ کے ایک چھوٹے پروگرام کے دوران لیا گیا تھا۔
اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے ایتھیلیٹ لارا بارکیورو کو ٹیسٹ رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ’بی سیمپل‘ کے لئے قانونی حق حاصل ہے۔
ممنوعہ ادویات کے استعمال پر لارا بارکیورو کی رپورٹ اینٹی ڈوپنگ ڈویژن کی اسپورٹس کورٹ کو بھیج دی گئی ہے، جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں