پاکستان کا باہمی تجارتی تعلقات کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور

پاکستان نے لیبیا سے باہمی تجارتی تعلقات کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین سے لیبیا کے ناظم الامورعمرعبدالکریم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ وزیر خزانہ نے باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور دیا۔
لیبیا کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں، لیبیا کی حکومت دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتی ہے۔
وزیر خزانہ نے پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں