زراعت ہماری معیشت کا 25 فیصد حصہ، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا: رضا باقمر

قصور: (کامرس ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کا 25 فیصد حصہ ہے، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک فنانسنگ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بیک رضا باقر نے قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہا ہے، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اوکاڑہ اور قصور میں مکئی کی بہترین پیداوار ہوئی، الیکٹرانک ویئر ہاؤسز میں فنانسنگ بڑھانا چاہتے ہیں، بینکنگ ایسا شعبہ ہے جس میں کارکردگی کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسٹیٹ بینک فنانسنگ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں