فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 1894 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 710 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں