روس، یوکرین تنازع: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی(کامرس ڈیسک) روسی صدر کی جانب سے یوکرین میں امن فوج داخل کرنے کے اعلان کے متوقع منفی معاشی اثرات کے پیش نظر بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار نظر آئے، جس کے نتیجے میں غیرمعمولی مندی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس سے زئد کی کمی آئی اور انڈیکس 44 ہزار 697 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 350.67 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 12 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
منگل کو مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب 111 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرگئیں اور 1976 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں