افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چلغوزے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی۔
ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کے بعد چلغوزوں کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں