مِس مارول میں فواد خان اور مہوش حیات کیا کردار نبھائیں گے؟

مارول کی معروف کامک سیریز “مِس مارول” کے لیے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات کے کرداروں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
مارول نیوز نامی ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور مہوش حیات مرکزی کردار سُپر ہیرو “کمالا خان” کے دادا حسن، اور دادی عائشہ کا کردار نبھائیں گے۔
فواد خان اور مہوش حیات کمالا خان کے دادا، دادی کے روپ میں ماضی کے ایک منظر میں جلوہ گر ہوں گے۔
? EXCLUSIVE: Fawad Khan and Mehwish Hayat will be playing Hasan and Aisha, Kamala Khan’s great-grandparents, in a flashback scene in #MsMarvel. pic.twitter.com/JjhaF987Il
— Ms. Marvel News (@MsMarvelNews) February 20, 2022

یاد رہے کہ منی کامک سیریز پر مبنی مِس مارول، مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی ٹی وی ہے جسے بشا علی نے تخلیق کیا ہے۔
مذکورہ سیریز رواں برس اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔
مارول نے’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔
سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔
مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ مختلف صلاحیتوں کی مالک لڑکی ’کمالہ خان‘ کس طرح مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں۔
اس سیریز میں کمالا خان کا مرکزی کردار ایمان ویلانی ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں ارامس نائٹ، ساگر شیخ، رِش شاہ، زینوبیا شروف، موہن کپور، میٹ لِنٹز، یاسمین فلیچر، لائتھ ناکی، اظہر عثمانٹراوانیہ اسپرنگر، اور نمرہ بُچہ شامل ہیں۔
اس فلم کو عادل العربی، بلال فلاح، میرا مینن اور شرمین عبید چنائے نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں