پورنوگرافی کیس: شلپا شیٹی اپنے شوہر سے اُکتا گئیں؟ علیحدگی کا امکان؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں ، ان کی مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں۔
آج بھی راج کندرا کے پروڈکشن ہاوس سے منسلک کاسٹنگ ڈائریکٹر سمیت چار افراد کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایسے میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کا ایک ساتھ رہ پانا مشکل نظر آرہا ہے اور ہنستے کھیلتے جوڑے کا اختتام علیحدگی پر ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
جہاں راج کندرا عدالتوں اور جیلوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، وہیں شلپا شیٹی کو فوٹو شوٹس کرانے اور ٹی وی شوز میں شرکت سے فرصت ہی نہیں مل رہی۔

View this post on Instagram
A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)

View this post on Instagram
A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)
ایسا لگ رہا ہے کہ شلپا کو حالات کی سنگین نوعیت کا علم ہی نہیں، اور اگر علم ہے بھی تو شاید انہیں اب پرواہ نہیں۔
شلپا شیٹی کی شوہر کے قانونی معاملات میں عدم دلچسپی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انکی محبت کا ٹائٹینک کسی بھی وقت دو حصوں میں تقسیم ہوکر سمندر برد ہوسکتا ہے۔
حالانکہ شلپا متعدد بار ان افواہوں کی تردید کرتی رہتی ہیں، لیکن اب یہ اونٹ ایک کروٹ بیٹھتا نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ شلپا اور راج کی شادی کو12 سال ہوچکے ہیں، ان کے دو بچے بیٹا ویان راج کندرا اور بیٹی سمیشا شیٹی کندرا ہیں، جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں