نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، پولیس سے بدسلوکی کرنے پر بھارتی اداکارہ گرفتار

ممبئی:(شوبزویب ڈیسک) نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے پر بھارتی اداکارہ کاویا تھاپر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاویہ تھاپر کو جوہو کے مغربی مضافاتی علاقے میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی کار کو ایک سٹیشنری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پولیس اہلکاروں سے مبینہ طور پر بدسلوکی اور ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرنے والی والی 26 سالہ اداکارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جوہو میں ہوٹل کے قریب پیش آیا، جب تھاپر شراب کے نشے میں اپنی گاڑی چلا رہی تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ تھاپر نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک سٹیشنری گاڑی کے عقب سے جا ٹکرائی۔

انہوں نے کہا کہ ایک راہگیر نے اس واقعہ کو دیکھا اور پولیس کنٹرول روم کو فون کیا جس کے بعد جوہو پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اداکارہ نے ان کے ساتھ زبانی بدسلوکی شروع کی اور ان سے ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد کاویا تھاپر کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں