بالی ووڈ اداکارائیں جو فلم کا معاوضہ کروڑوں لیتی ہیں

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ وہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور کرینہ کپور 12 کروڑ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما 8 کروڑ، شردھا کپور 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

اسی طرح اداکارہ تاپسی پنوں 5 کروڑ، ودیا بالن اور کریتی سینن 4 کروڑ اور کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ اننیا پانڈے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں