کرناٹک میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں چندروز بند رہنے کے بعد اسکولز کھول دئیے گئے۔ باحجاب طالبات سرکاری اسکول پہنچیں توانہیں گیٹ پرروک دیا گیا اورٹیچرنے طالبات کوحجاب اتارنے کی ہدایت کی۔
باحجاب طالبہ کے والد نے ٹیچرسے درخواست کی کہ اسے کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے وہ کلاس میں جاکرحجاب اتاردے گی لیکن ٹیچرنے ایک نہ سنی اورگیٹ پرہی حجاب اتروا دیا۔

کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔کرناٹک ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کی سماعت کررہی ہے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا حکم دیا ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں