کووِڈ ضوابط مخالف مظاہرین کا پیرس کی جانب مارچ، پولیس تعینات

کسی بھی سڑک کی ممکنہ ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بھی گاڑیاں ہٹانے والے ٹرک منگوا لیے گئے،پولیس

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس بھر سے کووِڈ ضوابط مخالف ہزاروں مظاہرین درالحکومت پیرس کے نواح میں پہنچ گئے جس کے سبب پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ان مظاہرین کا مقصد کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیرس میں داخل ہونا ہے، تاہم انہیں روکنے کے لیے سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ مظاہرین کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے قریب 7200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ان پولیس اہلکاروں کا کام پیرس میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے قافلے کو روکنا ہوگا۔ پولیس کے مطابق کسی بھی سڑک کی ممکنہ ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بھی گاڑیاں ہٹانے والے ٹرک منگوا لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں