شام 7 بجے تک اوٹاوا میں ٹرک مظاہرین کو پل خالی کرنے کا حکم

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی عدالت نے آج شام 7 بجے تک مظاہرہ کرنے والے ٹرک ڈرائیورز کو ایمبیسیڈر پل کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مظاہرین گزشتہ ایک ہفتے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس احتجاج میں ٹرک ڈرائیورز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے سیکڑوں ٹرک کے ہمراہ اوٹاوا میں بیرونی آمدورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھی مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوٹاوا مفلوج ہو گیا ہے ، آپ اپنا احتجاج ختم کر دیں۔
واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث اوٹاوا کا ایمبیسیڈر برج ، لنکنگ ونڈسر اور اونٹاریو کا امریکی شہروں ڈیٹرائٹ اور مشی گن سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔
مظاہرین کا کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے علاوہ مختلف سرحدی گزرگاہوں پر کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے.
احتجاج کے باعث کینیڈا میں مختلف معاشی اور سماجی زندگی مفلوج ہو چکی ہے، ونڈسر شہر کی آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انہیں روزانہ 50 ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے احتجاج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی ، جس پر عدالت نے مظاہرین کو شام 7 بجے تک تمام راستے کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں