اداکارہ خوشبو سمیت دیگر چھ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 24فروری تک توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے تھیٹر اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث اداکارہ خوشبو سمیت دیگر چھ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 24فروری تک توسیع کردی ۔

ڈیوٹی پر موجود جج نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اس موقع پراداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے عبوری ضمانتوں میں 24فروری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں