اکشے کمار اور کپل شرما کے درمیان جھگڑا، وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکار اکشے کمار اور بھارت کے مشہور کامیڈین شو کے میزبان کپل شرما کے درمیان جھگڑے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے انہوں نے منع کیا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ اداکار اکشے دی کپل شرما شو میں اپنی اگلی فلم بچن پانڈے کی پروموشن کے لئے نہیں آئیں گے۔
یہ ویڈیو مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے انٹرویو سے متعلق تھی۔
ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ کپل نے اکشے سے ایک مشہور شخصیت کے ساتھ کیے گئے انٹرویو کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ آپ انٹرویو میں یہ بھی پوچھیں کہ آپ کو آم کھانا کیسا لگتا ہے۔
یہ سن کر اکشے کمار ہنس پڑے اور کپل مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اکشے کے انٹرویو کا حوالہ دے رہے تھے۔
اداکار اکشے اور کپل کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا کلپ مبینہ طور پر تنازع کی وجہ بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اکشے نے چینل سے درخواست کی ہے کہ وہ کلپ کو نشر نہ کریں کیونکہ اس میں وزیر اعظم کے دفتر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ یہ مہمانوں کا حق ہے کہ وہ ایسی درخواست کریں کیونکہ شو لائیو نہیں ہے، چینل نے اتفاق کیا لیکن وہ کلپ کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا۔
یہ کپل کی ٹیم میں کسی کی طرف سے اعتماد کی خلاف ورزی تھی اور اکشے نے شو میں دوبارہ شرکت سے پہلے وضاحت طلب کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں