دوبچوں کےبعدیہ ہوتاہے،عائزہ خان کے روتےہوئےبیٹےکی ویڈیووائرل

کراچی(شوبز ڈیسک) عائزہ خان سوشل میڈیا پراپنے بچوں سے جُڑی خوشیاں مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی رہتی ہیں، چاہے وہ حورین اور ایان کی ‘تھیم برتھ ڈے’ ہوں یا سیروتفریح کے دوران گزارے جانے والے خوشگوار لمحات۔ لیکن اس بار اداکارہ کچھ نیا لے کرآئی ہیں۔

اداکارہ نے دانش اوراپنےخوبصورت فوٹوشوٹ کے پیچھے چُھپی جدوجہد فالوورزکودکھائی ہے۔
انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں بیرون ملک موجود عائزہ اور دانش بالکونی میں کھڑے ‘دلکش تصویر’ کھنچوانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کیمرہ کے پیچھے کچھ اورہی چل رہا ہے۔
کمرے کی شیشے کے سلائیڈ نگ ڈور کے پیچھے عائزہ اوردانش کے دونوں بچے موجود ہیں جہاں حورین توپُرسکون دکھائی دے رہی ہیں لیکن ریان غالباً ماماباباکے پاس جانے کی خواہش میں زاروقطار رورہا ہے۔
صورتحال سے لطف اندوزہونے والی عائزہ نے فوٹوگرافرکوخودہدایت دیکریہ منظرفالوورز کے ساتھ بھی شیئرکیا۔
A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)
انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئرکرنے والی عائزہ نے واضح کیا کہ یہ بالکل ‘اوریجنل کانٹینٹ’ ہے۔
اداکارہ نے دلچسپ کیپشن میں لکھا، ‘ 2 بچوں کے بعد پرفیکٹ ‘کپل گول پکچر’ کے پیچھے کی جانے والی اصل جدوجہد’۔
اس پوسٹ پر شوبزسیلیبرٹیز مایاعلی، صنم جنگ، نادیہ حسین، سارہ خان سمیت اداکارہ کے مداحوں نے بھی محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔
سال 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والےعائزہ اوردانش کے 2 بچے حورین اورریان ہیں، بیٹی کی پیدائش سال 2015 اوربیٹے کی پیدائش 2017 میں ہوئی۔
عائزہ پاکستان میں انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہورشخصیت ہیں جن کے ایک کروڑ سے زیادہ فالوورزہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں