عالیہ بھٹ اور نبیرکپور کی شادی کے چرچے

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور نبیرکپور اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اسٹارجوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی اپریل میں ہوگی، دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔
عالیہ اوررنبیرکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی شادی بیرون ملک کرنے کے بجائے ممبئی میں کریں گے جس میں صرف خاندان کے لوگ اورقریبی دوست شرکت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ اوررنبیر کپور نے پہلے راجھستان میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرفیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ممبئی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور کی شادی پہلے دسمبر2021میں ہونا تھی لیکن دونوں کی فلم براہمستر کی ریلیز کے باعث شادی ملتوی کی گئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز بھی تاخیرکا شکارہوئی ہے اوراب ستمبر2022 میں ریلیز کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں