سہانا خان کی زویا اختر کی فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کی قیاس آرائیاں

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بہت جلد زویا اختر کی فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان کو حال ہی میں ممبئی میں فلمساز زویا اختر کے آفس کے باہر دیکھے جانے کے بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ دراصل سہانا خان کو زویا اختر کے آفس کے باہر مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی نے دیکھ لیا تھا جس کے بعد کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

یہ امر اپنی جگہ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان، سہانا خان اور زویا اختر کی جانب سے ڈیبیو کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں