میت پرتھوکنے کاالزام، ریشم بھی شاہ رخ کی حمایت میں

گزشتہ روز بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرگزشتہ روز92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ کی کی آخری رسومات میں وزیراعظم نریندرمودی سمیت ملک بھرسےمعروف شخصیات نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رُخ بھی موجود تھے۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات کے دوران شاہ رخ خان کی شرکت اور کنگ خان کیخلاف ہونیوالے پراپیگنڈا کے بعد پاکستانی اداکارہ ریشم بھی شاہ رخ خان کے دفاع میں آگے آگئی ہیں۔
اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آئی کہ تعصب انسان کواتنا اندھا کیسے کر سکتا ہے؟ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہو جاتے ہیں توکسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہیں‘۔
A post shared by therealresham (@therealresham)
انہوں نے کہا کہ ’شارخ خان نے لتا جی کی سمادھی پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے جسے وہاں کے تعصب پسند لوگوں نے تھوکنا قرار دے دیا یہ کلپ وائرل ہوگیا لیکن جو بھی باشعور شخص اسے کھلی آنکھوں سے دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوگا کہ شارخ خان نے پھونکا ہے تھوکا نہیں‘۔
اس سے قبل بھارتی اداکارہ ارمیلا نے شاہ رخ کے عمل کو تھوکنا قرار دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بطور معاشرہ ہم بہت بگڑ چکے ہیں یہ سب کچھ ہم ایسے اداکار کی بات کررہے ہیں، جس نے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی نمائندگی کی، سیاست بہت ہی نچلی سطح پر پہنچ گئی، جو واقعی افسوسناک ہے‘۔
یاد رہے کہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری۔ اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر بھارتی صارفین نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں