عاطف اسلم کا لتا منگیشکر کو منفرد انداز میں خراج عقیدت

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار و گلوکار عاطف اسلم نے لیجنڈری اداکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عاطف اسلم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں معروف گانا نام گُم جائے گا اپنی سُریلی آواز میں گاتے سُنا جاسکتا ہے۔
وقت کے ستم کم حسیں نہیں
آج ہیں یہاں کل کہیں نہیں
وقت سے پرے اگر مل گئے کہیں
نام گُم جائے گا چہرہ یہ بدل جائے گا
میری آواز ہی پہچان ہے، گر یاد رہے

View this post on Instagram
A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)
انہوں نے لکھا کہ لتا جی آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر کا یہ گانا اس وقت کے مقبول ترین گانوں میں شمار ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں