ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں میں زندہ ہوں، عثمان مختار

پاکستانی شوبر انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار نے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت بھارتی میڈیا کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے اداکار عثمان مختار کی آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی گئی جو کہ آئی ایس پی آر کے ڈرامے ‘صنفِ آہن’ کی ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔
جس کا ردعمل دیتے ہوئے عثمان مختار نے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی تنبیہہ کی کہ ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں، میں زندہ ہوں۔
Okaaayyyyy then. pic.twitter.com/98U5WgYy5Z
— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) February 5, 2022

اداکار کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ بھارتی اکاؤنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں 13 فوجی جوان شہید اور 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں