راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی، 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ رضوان نے اس کی13سالہ بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کرکے ملزم رضوان کوٹریس کرکے گرفتار کرلیا ،ایس پی پوٹھوہاررانا عبدالوہاب نے ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ،بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں