راولپنڈی، گھر میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، سگا چچا ہی چور نکلا،نقدی بر آمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) گھر میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، سگا چچا ہی چور نکلا،ملزم سی17 لاکھ43ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس کو ذیشان نے درخواست دی کہ نامعلوم چورنے اس کے گھر کی الماری کا لاکر توڑکر رقم چوری کرلی ،مورگاہ پولیس نے درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا،ایس ڈی پی اوسول لائنز کی سربراہی میں ایس ایچ او مورگاہ اور انکی ٹیم نے ہیومن انٹیلی جینس اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے چچا ملزم لطیف کو گرفتارکرلیا، ملزم لطیف سے 17لاکھ43ہزار روپے نقدی برآمد کر لی،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ڈی پی او سول لائنز اورمورگاہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں