وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری، 09ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد(کرائم ڈیسک) وفا قی پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر جاری کر یک ڈاؤن کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور شرا ب برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایات پر ضلع بھر میں شراب اور منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑا ایکشن جاری ہے، گزشتہ روز ایس پی صدر تصور اقبال کی ہد ایت پر ایس ڈی پی او کی زیر نگر انی ایس ایچ او رمنااختر زمان معہ ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان محمد رضو ان، رستم خا ن اورمحمد عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1380گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، ایس ایچ او گو لڑ ہ صفدر حسین معہ ٹیم نے ملزم محمد عمر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1210گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، جبکہ ایس ایچ او تھا نہ شہزاد ٹا ؤن فضل خا لق معہ پولیس ٹیم نے ملزمان محمد اسما عیل اور شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1140گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹر یٹ قربا ن علی معہ پولیس ٹیم نے تین ملزمان فیضا ن، فیا ض اور نا صر کو گرفتار کرکے پا نچ بو تلیں شراب برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، ایسے مکروہ اور گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں