کینیڈا وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ان میں کرونا کی علامات معتدل ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پیر کی صبح کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس حوالے سے جسٹن ٹروڈو کا بیان بھی سامنے آگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پبلک ہیلتھ گائیڈنس پرعمل کرتے ہوئے گھرسے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے تمام شہریوں کو ویکسین اور بوسٹر شاٹس لگوانے کی بھی ہدایت کی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے کرونا متاثرہ شخص سے رابطےمیں آنے پر ایک ہفتے پہلے تنہائی اختیار کرلی تھی۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کرونا ویکسینیشن کی دو خوراکیں اور بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے جنوری کے آغاز میں ویکسین کی تیسری خوراک لگوائی تھی۔
امریکا اور کینیڈا کی سرحد سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیورز کے لیے ویکسین لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کے بعد اتوار کو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے خاندان سمیت دارالحکومت میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔

اخبار دی ویک کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے خفیہ مقام پر منتقل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ہزاروں مظاہرین کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں داخل ہو گئے تھے۔

فریڈیم کانوائے‘ کے نام سے ہونے والے اس احتجاج کے تحت لگ بھگ 27 سو ٹرک ہفتے کو کینیڈا کے دارالحکومت میں داخل ہو گئے تھے۔
اس کانوائے میں شامل ٹرک ہر سمت سے شہر میں داخل ہوئے اور انہوں نے امریکا اور کینیڈا کی سرحد سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کانوائے کے شرکا اور حمایتیوں کے خیالات ’ناقابل قبول‘ ہیں۔ کرونا کی وبا کے آغاز سے اب تک کینیڈا میں 29 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں۔
ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر کینیڈا اور فریڈم کانوائے کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
Massive show of support to the freedom trucker convoy just outside of Quebec City, Quebec, Canada. pic.twitter.com/VQubOqn4JK
— Marie Oakes (@TheMarieOakes) January 28, 2022 کینیڈا کے 50 وزیراعظم سالہ جسٹن ٹروڈو اپنے والد، لبرل آئیکون اور آنجہانی وزیراعظم پیئر ٹروڈو کی اسٹار پاور کی راہ پر چلتے ہوئے پہلی بار 2015 میں الیکشن جیتے تھے اور جس کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کو دو الیکشن میں پہلی پوزیشن پر پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں