ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کام کرنا اچھا لگتاہے ‘ وینا ملک

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی کی نسبت بڑی سکرین پر کا م کرنا اچھا لگتا ہے ، ٹی وی پرجتنا بھی کام کیا اسے پسند کیا گیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے حقیقت میں ٹی وی کی بجائے بڑی سکرین سے الفت ہے ۔

میری یادگار فلم ’’ محبتاں سچیاں ‘‘ تھی جس میں میرے کام کوبہت سراہا گیا ۔ اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے گئے مزاحیہ پروگرام ’’ہم سب سے امید سے ہیں ‘‘ کو بھی بہت کامیابی ملی ۔ وینا ملک نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں ،بشریٰ انصاری ، میرا اور ریما سمیت دیگر اداکاروں کی پیروڈی کر چکی ہوں جسے میرے پرستاروں نے بہت پسند کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں