الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرائ کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا ءکی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا ئ کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں