کپل شرما نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ بتادی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے نامور کامیڈی اسٹار کپل شرما ان دنوں کافی موٹے نظر آرہے ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بات کی ہے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کامیڈین کپل شرما نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن، فلموں میں کام اور کیریئر کے متعلق بات کی ہے۔

کپل شرما نے بتایا ہے کہ جب ان کی دوسری فلم ’فرنگی‘ کی شوٹنگ جاری تھی تو انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے بہت محنت کی تھی ۔اس دوران انہیں فٹنس کے حوالے سے اداکار اکشے کمار سے مماثلت دی جاتی تھی اور فلم ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی فلم فلاپ ہوگئی تو وہ کافی افسردہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا وزن کافی تیزی سے بڑھنے لگا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فل کی شوٹنگ کے دوران ان کا وزن 72 کلو تھا جو کہ فلم فلاپ ہونے کے بعد بڑھ کع 92 کلو ہوگیا تھا۔
اسکے علاوہ کپل شرما نے اپنے انٹرویو کے دوران کامیڈی میں کیریئر کے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں ایک مزاحیہ فنکار بن جاؤں گا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی مزاح کی صلاحیتوں کو نکھار دینے میں ان کے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ وہ ان کے ساتھ اسی انداز میں گفتگو کرتے تھے جبکہ ان کے تمام اساتذہ انہیں ناکارہ کہا کرتے تھے۔
کپل شرما نے بتایا کہ اب تو جب تک زندگی ہے تب تک مزاح چلتا رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں