شکست کے بعد خود پر کیسے قابو پانا ہے ؟ وزیراعظم نے فارمولا بتا دیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) : گذشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے حفیظ شیخ کو ہرا دیا،قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 180ہے جبکہ حفیظ شیخ کو 164ووٹ ملے اس لئے یہ سوال اہم ہے کہ حکومتی اتحاد کے 16ووٹ کہاں گئے؟۔یقینا یہ حکومت کے لیے بہت بڑا اپ سیٹ ثابت ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا ، آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔یقینی طور پر وہ سینیٹ میں ہونے والی شکست سے اپ سیٹ ہوں گے،چونکہ عمران خان کئی سال کرکٹ کے میدان کا حصہ رہے ہیں، اس لیے ہار کا مقابلہ کرنا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔
اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ ان کی ٹیم جب ہارتی تھی تو کیسے ا ±نہیں شکست کے بعد خود پر کنٹرول کرنا سکھاتے تھے۔عمران خان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ جب نئے نئے کھلاڑی میری ٹیم میں آیا کرتے تھے تو میں انہیں بتایا کرتا تھا کہ جب آپ ہار جائیں تو سب سے پہلے اگلے دن کا اخبار مت پڑیں،کیونکہ ایک تو آپ گراو ¿نڈ میں پھینٹا کھا کر آئے، تو اگلے دن اخبار میں ضرور پڑھنا ہے کہ آپ کو کتنی بری طرح مار پڑی تھی۔
دوسری چیز کبھی بھی ہار کے بعد کسی شادی پر مت جانا کیونکہ ایک جب آپ پھینٹا پڑتا ہے تو سب سے زیادہ رشتہ داروں کو خوشی ہوتی ہے۔
۔وزیراعظم عمران خان کا یہ کلپ سینیٹ انتخابات پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا وزیراعظم شکست کے بعد خود پر کنٹرول پانا جانتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی ایک کپتان رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں