کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ قرار

ممبئی (شوبز ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری مانی جاتی ہے اور اس کی مقبولیت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔
اس انڈسٹری میں کام کرنے والوں کے چاہنے والے بھی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس انڈسٹری میں بننے والی فلمیں پوری دنیا میں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن ہیں جبکہ اداکاراؤں کی فہرست تھوڑی طویل اور تبدیلیوں کے ساتھ موجود ہے،۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
حال ہی میں بھارت کی پسندیدہ اداکاراؤں کے لئے کی فہرست کے لئے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ ووٹ اداکارہ کترینہ کیف کے نام سے ملیں ہیں۔
جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف ہیں ۔
اس سروے میں دوسرے نمبر پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون رہی ہیں جنہیں 6.8 فیصد پسندیدگی کے ووٹ ملیں ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا موجود ہیں۔
سروے کے مطابق کنگنا رناوت اور کرینہ کپور خان بالترتیب 4.9 فیصد اور 3.6 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں