پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا اینتھم ریلیزکردیا

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس ترانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جو کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی ہیں۔
آگے دیکھ کے عنوان سے بنائے گئے اس ترانے کو ریلیز کردیا گیا۔
یہ پی ایس ایل کے لیےعاطف اسلم کا پہلا اور آئمہ بیگ کادوسرا ترانہ ہے جو اس سے قبل 2 بارکرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔ علی ظفر کا پی ایس ایل کیلئے گانا میلہ لوٹ لیا- پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں