اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2سال قبل2019 میں حکمران جماعت کے رہنما فیصل واوڈااور نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال کی شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہرنہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو سینیٹر صاحب ۔سعدیہ افضال کے ٹویٹ کرتے ہی جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں انہیں مبارکباد بھی
دی،جب کہ اینکر پرسن کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خوبصورت جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔یاد رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ افضال اور فیصل واوڈا نے دو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔سعدیہ افضال گذشتہ کئی سالوں سے بطور اینکر پرسن کام کر رہی ہیں جب کہ فیصل واوڈا حکمراں جماعت تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں۔