شرمیلا نے جو لفظ استعمال کیا وہ میری بے عزتی،جرم ہے :نادیہ

کراچی: (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی جانب سے ان کے خلاف قانونی کارروائی پر ردعمل دیا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر 30 منٹ پر مبنی ویڈیو جاری کی۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں انیسہ فاروقی کیلئے ایک بھی برا لفظ نہیں کہا حالانکہ شرمیلا نے میرے لیے بے شرم کا لفظ استعمال کیا۔ یہ غلط لفظ ہے، یہ میری بے عزتی ہے اور یہ جرم ہے، اتنی پڑھی لکھی خاتون کو سمجھ نہیں آرہا کہ میری اور انیسہ فاروقی کی ویڈیو میں سائبر کرائم کہاں ہے۔ شکایت درج کرنے سے نہ مجھے اور نہ میرے گھروالوں کو کوئی فرق پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں