بیماری کی حالت میں ابّو پاس ہوتے تھے، حرا مانی

کراچی (شوبز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار معروف اداکارہ حرا مانی بیماری کی حالت میں اپنے مرحوم والد کو یاد کرنے لگیں۔انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے مرحوم والد کے ہمراہ لی گئیں اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں والد کی یاد میں یہ شعر لکھا:نہیں سامنے یہ الگ بات ہے،میرے پاس ہے ،تٴْومیرے پاس ہے،میرے ساتھ ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں جب بھی بیمار ہوتی تھی تو ابو میرے ساتھ ہوتے تھے لیکن میرے ابو مجھے بہت طاقتور کرکے گئے ہیں۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ ابو! آپ میرا سب کچھ ہیں۔‘حرا مانی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے ابو کو اپنی دٴْعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں