نصیبولعل نے فتح کےجھنڈے گاڑدیے، دلیرمہندی

عابدہ پروین کے ساتھ ‘تُوجھوم’ میں نظرآنے والی نصیبو لعل ان دنوں پاکستان سمیت سرحد پار سے بھی خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) گزشتہ ہفتے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز نصیبو لعل اور عابدہ پروین کے ‘تُوجُھوم سے ہوا جس نے ریلیز ہوتے ہی فوری مقبولیت حاصل کی، یو ٹیوب پر اس کلام کو اب تک 10 ملین سے زائدافراد دیکھ چُکے ہیں۔ الیکٹروپپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی اور کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسرنے بھی تُو جھوم کو روایتی آوازوں کا بہترین امتزاج قرار دیا۔

توُ جھوم عابدہ پروین کے ساتھ نصیبو لعل کا پہلا اشتراک ہے جنہوں نے تازی ترین انٹرویومیں انکشاف کیاکہ پاکستان سُپرلیگ سیزن 6 کا آفیشل ترانہ’ گُروومیرا’ سننے کے بعد کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسرزُلفی کو نصیبو کے ساتھ مزید کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ٹو جھوم کونہ صرف رُوح پرور کمپوزیشن اور غیر معمولی جوڑی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ ملی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بڑے میوزک پلیٹ فارم کی جانب سے نصیبو کو شامل کیے جانے کو بھی سراہا گیا،متعدد افراد نے ریمارکس دیے کہ میوزک انڈسٹری کو برسوں دینے کے بعدنصیبو کو بالآخر وہ پہچان مل رہی ہے جس کی وہ حقدار تھیں۔
ماہرہ خان، عثمان خالد بٹ، امرخان سمیت جہاں بہت سی معروف سیلیبرٹیزنے نصیبو کی تعریف کی وہیں سرحدپارسے بھی انہیں سراہا گیا، فہرست میں تازہ اضافہ معروف بھارتی گلوکاردلیرمہدی کا ہے جنہوں نے گلوکارہ کوسراہتے ہوئے انسٹاگرام پرویڈیواپ لوڈ کی۔
دلیر مہدی کا کہنا ہے کہ ، ‘آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ نصیبو لال نےبھارت سمیت پوری دنیا میں ہر جگہ جہاں لوگ موسیقی سے محبت کرتے ہیں، اپنا نام بنایا اور جوبھی گایا سُرمیں گایا، گائیکی میں یہ چیزبہت اہمیت رکھتی ہے’۔
View this post on Instagram A post shared by Naseebo Lal (Official) (@naseebo_lalofficial)
دلیرمہدی نے موسیقی میں نام روشن کرنے پر مداحوں سے نصیبو لعل کو ڈھیروں دعائیں بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
انہوں نے نصیبو سے بھی درخواست کی کہ یونہی اپنی موسیقی سےشائقین کو خوش کرتی رہیں۔
اگست 1967 میں پٹںہ میں پیدا ہونے والے دلیرمہندی کا اصل نام دلیرسنگھ ہے۔ بطورگلوکار،نغمہ نگار،مصنف اورریکارڈ پروڈیوسر اپنی پہچان بنانے والے دلیر مہندی نے بھنگڑا کو دنیا بھرمیں مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ بھارتی پاپ میوزک میں بھی اہم کردارادا کیا ہے۔
پاکستان میں بھی دلیرمہندی کی شخصیت اور ان کے گانوں کو بےحد پسند کیا جاتا ہے، جبکہ خود دلیرمہندی بھی وقتا بوقتا پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف نظرآتے ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط کے گانے’گل سُن ڈھولا’ پر بھارتی گلوکار نے علی پرویزمہندی اورمیشا شفیع کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بیحد سراہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں