بھارت کے نامور گلوکار کی والدہ انتقال کر گئیں

بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شان کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

ممبئی(شوبز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار شان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کے گزر جانے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Shaan (@singer_shaan)
انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنی والدہ محترمہ سونالی مکھرجی کے انتقال سے بہت افسردہ اور دل شکستہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور گذارش کی ہے کہ میری والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
دوسری جانب اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار شان نے اپنی والدہ کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں صرف 14 سال کا تھا جب میرے والد وفات پاگئے تھے اور اس کے بعد میری والدہ نے اکیلے ہم بہن بھائیوں کی پرورش کی ہے۔
شان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ میں کبھی نوکری نہیں کروں بلکہ ایک گلوکار بنوں اور اسی میں اپنا کیریئر بناؤں۔
علاوہ ازیں گلوکار شان نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کووڈ کی پابندیوں کو ذہن میں رکھیں اور اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا بہت خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں