ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بندش کا خدشہ

کراچی (آن لائن ) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پھر ملک گیر سطح پر کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ جن ٹینکرز کو غیر محفوظ قرار دیکر اوگرا نے پابندی عائد کی ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ان کی فلنگ کررہی ہیں حکومت اور اوگرا فوری نوٹس لے۔غیر محفوظ ٹینکرز سے تیل کی سپلائی کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن سراپا احتجاج حکومت اور اوگرا سے فوری نوٹس کی اپیل، معاملات حل نہ ہوئے تو سپلائی بند کرنے دھمکی دیدی۔آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ملک گیرسطح پرکام بند کرنیکی دھمکی

دیدی۔ کہت جن ٹینکرزکو اوگرا نے غیر محفوظ قراردیکرپابندی عائد کی گئی ہے۔کنٹریکٹر زکا مزید کہنا تھا کی غیر محفوظ ٹینکرز کے ذریعے آئل سپلائی سے نہ صرف حادثات جنم لے رہے ہیں بلکہ یہ کنٹریکٹر کے کاروبارکرنے والوں کے مالی نقصان کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اوگرا جائز مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں