دبئی ایکسپو ، پاکستان انکلوژر میں 21 جنوری تا 26 فروری11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے دوران پاکستان انکلوژر میں 21فروری تا 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا، اس سال پی ٹی وی کا فلم ڈویڑن قائم کیا گیا ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گا۔
دبئی ایکسپو کے دوران دکھائی جانے والی فلموں میں’’ طیفا ان ٹربل‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ‘‘، ’’پرے ہٹ لو‘‘،’’ایکٹر ان لا‘‘،’’پرواز ہے جنون‘‘،’’بن روئے‘‘، ’’ہیرمان جا‘‘،’’پرچی‘‘،’’چھلاوہ ‘‘،’’سپر سٹار ‘‘اور’’ ساون‘‘ شامل ہیں۔یہ فلمیں باالترتیب 21 جنوری، 22 جنوری، 29 جنوری، 30 جنوری، 5 فروری ، 6 فروری، 12 فروری، 13 فروری ،19 فروری، 20 فروری اور 26 فروری کو دکھائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں