بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کونسے ہیں؟

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری اور اس کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ اس انڈسٹری سے منسلک افراد بھی دنیا کی قابل احترام شخصیات میں شامل کیے جاتے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان فنکاروں کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کے معاوضے بھی پہلے سے کئی زیادہ بڑھ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے اس انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے بڑے ناموں کے ساتھ نئے نام بھی شامل ہیں۔

اس فہرست کے مطابق اداکار اکشے کمار ایک پراجیکٹ کے لئے تقریباً 135 کروڑ لیتے ہیں جبکہ رنبیر کپور 70 کروڑ تک کا معاوضہ لیتے ہیں۔
فہرست کے مطابق اداکار شاہد کپور اپنے ایک پراجیکٹ سے 30 کروڑ جبکہ جان ابراہم 20 کروڑ تک کماتے ہیں۔
اسکے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف 50 کروڑ تک کا معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ورن دھون 35 کروڑ کمالیتے ہیں۔
دوسری جانب انڈسٹری کے بڑے نام ہریتھک روشن ، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کا شمار اس فہرست میں کیا جاتا ہے جو کہ فلم کی کامیابی سے کمائی جانے والی رقم میں شراکت داری کو خریدتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں