پنجاب، کے پی، بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال

پنجاب، کےپی، بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال

سو فیصد بچوں کی حاضری سے پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں پیر سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئیں۔

تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھولنے اور تمام بچوں کی روزانہ حاضری کا وفاق کا فیصلہ سندھ نے مسترد کر دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں