ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر مزید سستا ہو گیا

کراچی(این این آئی) انٹر بینک میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے
مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.10روپے سے گھٹ کر158روپے اور قیمت فروخت158.20روپے سے گھٹ کر158.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہوگئی اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید190روپے

سے گھٹ کر189.50روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر 191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 221روپے مستحکم رہی۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں