آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیباب ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاجسٹک تنصیباب ورکشاپ پہنچنے پر آرمی چیف کا چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تنصیبات کے مختلف انفرااسٹرکچر کا معائنہ کیا، یہ انفرااسٹرکچر آرمی کے وسیع ٹرانسپورٹ کے خصوصی آئٹمز کو ہینڈل کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو تیار کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریف کیا گیا، گاڑیوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق بھی آرمی چیف کو بریف کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس موقع پر اپ گریڈیشن اور بہتری کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس دوران ورکشاپ کی کارکردگی اور کام کے عزم کو سراہا۔