حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ

حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کرانے کی اجازت دیتا ہے، میں سمجھتا ہوں حکومت کو ریفرنس ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صاف شفاف الیکشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے، ہر دفعہ الیکشن پر انگلیاں اٹھتی ہیں، الیکشن روز اول سے متنازع ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشورہ مانگا تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے جو حکومت کے خلاف ہے، حکومت کے ریفرنس کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی حکومت پر عدم اعتماد ہوگا، تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف ان کے اپنے پارلیمنٹرین مخالف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے، عدالت نے الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے استعمال کی ڈائریکشن دی، جانچ پڑتال کا طریقہ کار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان متعین کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں